Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی مارکیٹ میں پاکستانی چاول اعلی معیار کی وجہ سے مقبول‘

سعودی مارکیٹ میں حصہ 25 فیصد تک بڑھانے کااعلان کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستانی رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے مملکت کے لیے چاول کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اپنا حصہ 25 فیصد تک بڑھانے کااعلان کیا ہے۔
الریاض اخبار کے مطابق پاکستانی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے سیکرٹری جنرل ولید العرینان سے ملاقات کی اس موقع پر سعودی پاکستانی بزنس کونسل کے چیئرمین انجینئرفہد الباشا بھی موجود تھے۔
 رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وفد کے سربراہ فیصل جہانگیر نے کہا کہ ’سعودی مارکیٹ میں پاکستانی چاول اپنے اعلی معیار کی وجہ سے مقبول ہے۔ پاکستانی چاول سعودی اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔‘

رواں برس پاکستان نے 4 بلین ڈالر مالیت کے چاول ایکسپورٹ کیے (فوٹو: ایس پی اے)

چاول کی ایکسپورٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ’ رواں برس پاکستان نے 4 بلین ڈالر مالیت کے چاول ایکسپورٹ کیے۔‘
انہوں نے امید ظاہر کی کہ’ چاول کی کاشت میں متوقع اضافے سے آئندہ برس کے آخر تک برامدات 4.5 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔‘  
پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کےلیے کوشاں ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کے مملکت میں داخلے کےلیے نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

شیئر: