بنگلہ دیشی کارکنوں کے لیے روزانہ 6 ہزار ویزوں کا اجرا
’سعودی وژن 2030 کے تحت ملک میں کئی میگا پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار سے 6 ہزار ویزے جاری ہوتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب میں 83 ہزار بنگلہ دیشی کارکنوں کو ملازمت دی ہے۔
یہ تعداد گزشتہ 35 ماہ میں دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت ملک میں کئی میگا پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے ۔
علاوہ ازیں ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے علاوہ اکسپو 2030 کے لیے بھی سعودی عرب میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ملک میں روڈ اور ریلوے لائن کا جال بھی بچھایا جارہا ہے جبکہ شہروں کے بنیادی ڈھانچے پربھی کام ہو رہا ہے۔
ان مقاصد کے لیے حصول کے لیے سعودی عرب کو ہزاروں کارکنوں کی ضرورت ہے۔