Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام ناتھ کووند نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

نئی دہلی۔۔۔۔این ڈی اے کے صدارتی امید وار رام ناتھ کووند نے جمعہ کو وزیر اعظم مودی ، بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور اتحادیوں کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجود گی میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ ایسے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔میں اس عہدے کا وقار برقرار رکھنے کی حتمی کوششیں کرونگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کے عہدے کو پارٹی سیاست سے بلند رکھوں گا۔جب میں گورنر بنا تھا تب بھی میرا تعلق کسی پارٹی سے نہیں تھا۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بی جے پی رہنما ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی ، سشما سوراج اور وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔ کووند نے اپنے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرائے۔

شیئر: