نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ کے آغاز کی تیاریاں تیز
ریاض ایئر 2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ کے آپریشنز کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
فضائی کمپنی ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلے بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے کو وصول کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈریم لائنر 787- 9 طیارہ ریاض ایئر کے بیڑے میں سپیئر طیارے کے طورپر لیز پر حاصل کیا گیا ہے اسے تربیتی مقاصد کےلیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
طیارے کے بیرونی ڈیزائن کو ریاض ایئرکے لوگو سے مزین کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے یہ طیارہ دیگر طیاروں سے مختلف ہے۔ کمپنی کے بیڑے میں بوئنگ 787-9 کے 72 طیارے شامل ہوں گے۔ لیز لیے جانے والے طیارے کو آئندہ چند ماہ تک ٹریننگ اورٹرائل آپریشن کےلیےاستعمال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سول ایوی ایشن کی جانب سے اس طیارے کی کارکردگی کی بنیاد پر تجارتی لائسنس جاری کرایا جائے گا۔
یاد رہے ریاض ایئر 2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی۔ اس کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔
ریاض ایئر اپنے آغاز کے بعد مملکت کی تیل ماسوا آمدنی میں 75 ارب ریال کا اضافہ اور 2 لاکھ سے زیادہ براہ راست یا بالواسطہ ملازمت کے مواقع متوقع ہیں۔