پہلے الخرج کھجور، کافی فیسٹول کے دوران فروخت 10ملین ریال سے تجاوز کرگئی۔
ایس پی اے کے مطابق وزیٹرز خصوصی پیشکشوں، رمضان کی آمد اور یومیہ کی بنیاد پر پروموشنز کے ساتھ خصوصی شاپس تک رسائی کی وجہ سے سعودی کھجور اور قہوے کی جانب راغب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں کھجور ورلڈ میلہ جہاں ثقافت کی بھی نمائش ہوتی ہےNode ID: 882029
-
ریاض میں انٹرنیشنل چاکلیٹ و کافی فیسٹول کا آغازNode ID: 882824
دس روزہ فیسٹول میں 30 کمپنیوں اور شاپس نے 26 سے زیادہ اقسام کی کھجوریں اور متعلقہ مصنوعات پیش کیں۔
جبکہ 20 سے زیادہ کافی شاپس نے روزانہ دو سے تین ٹن کافی فروخت کی۔ اختتام ہفتہ پر یہ فروخت بڑھ کرتقریبا 5 ٹن تک پہنچ گئی۔
اس فیسٹول میں الخرج گورنریٹ میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے تعاون سے سعودی عرب کی ثقافت میں کھجور اور کافی کی اہمیت کو اجاگرکیا۔
فیسٹول کی آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز الشریف نے کہا ’اس ایونٹ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور خصوصی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کا موقع فراہم کیا۔‘
فیسٹول کا بنیادی مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقامی مصنوعات کو فروغ دیتے ہوئے ایک متحرک سیاحتی اور ورثے کے اہم مقام کے طور پرالخرج کی ساکھ کو بڑھانا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کھجور برآمد کرنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔