سعودی دارالحکومت ریاض ’لیپ ٹیک کانفرنس‘ کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
کانفرنس دارالحکومت کے شمال میں واقع ملھم میں ریاض ایگزیبیشن و کنونشن سینٹر میں 9 سے 12 فروری 2025 تک ’نئی دنیاوں میں‘ کے عنوان کے تحت ہوگی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس ایونٹ کا اہتمام وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سعودی فیڈریشن فارسائبر سیکیورٹی پروگرامنگ اینڈ ڈرونز اور ’تحالف کمپنی‘ نے بین الاقوامی کمپنی ’انفورما‘ پی ایل سی اور علاوہ ایونٹس انویسمنٹ فنڈ کے تعاون سے کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سینٹر کا افتتاحNode ID: 537441
-
ریاض کانفرنس آرٹیفیشل اے آئی میں عالمی تعاون کو فروغ دے گیNode ID: 877720
دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ میں 1800 سے زیادہ ٹیکنالوجی نمائش کنندگان، ایک ہزار مقررین اور 680 سٹارٹ اپس شامل ہوں گے۔
کانفرنس میں مالیاتی ٹیکنالوجی، سمارٹ سٹیز، ہیلتھ ٹیکنالوجی، ریٹیل کامرس، سپورٹس ٹیک سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کرنے والے 20 سے زائد ٹیکنالوجی ٹریکس پیش کیے جائیں گے۔
لیپ ٹیکنالوجی کانفرنس دنیا بھر کی معروف کمپنیوں زوم، ہواوے، مائیکروسافٹ، آرامکو، علی بابا کلاوڈ، اریکسون کو متوجہ کرے گی جو جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک معروف پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
اس ایونٹ میں ’راکٹ فیول‘ سٹارپ اپ مقابلہ بھی ہوگا جس میں ایک ملین ڈالر سے زیادہ کے انعامات دیے جائیں گے۔ ڈھائی ڈالر کا ’لیپ گرانڈ پرائز‘ ہوگا جبکہ ’شوٹنگ سٹار ایوارڈ‘ کا انعام ڈیڑھ لاکھ ڈالر رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ’ایویٹریکس ایوارڈ‘ سپورٹنگ ویمن لیڈ سٹارٹ اپس ڈیڑھ لاکھ ڈالر اور ’ٹیک فار ہیومنٹی ایوارڈ‘ ڈیڑھ لاکھ کا ہے۔
اسی طرح ’ان ٹو نیو ورلڈز فار میٹاورس ویب تھری سٹارٹ اپس ایوارڈ ڈیڑھ لاکھ ڈالر اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم ’مصنوعی ذہانت ایوارڈ‘ کے لیے رکھی گئی ہے۔
لیپ کے گزشتہ ایڈیشن نے دنیا بھر کے 2 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ نیا ایڈیشن زیادہ بہتر اورغیرمعمولی تجربات کے ساتھ مزید لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔