Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوشحال مستقبل کی تشکیل‘ ورلڈ اکنامک فورم 2025 میں سعودی وفد کی شرکت کا اختتام

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ برس کی میزبانی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سعودی عرب کے ایک اعلی سطح کے وفد نے ورلڈ اکنامک فورم 2025 میں اپنی شرکت کا اختتام کا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کا 55 واں اجلاس 20 سے 24 جنوری تک جاری رہا۔ سعودی عرب کی جانب سے آئندہ برس کی میزبانی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلی سطح کے وفد کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کررہے تھے۔
ان کے ہمراہ وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی ، وزیر سیاحت احمد الخطیب ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور رکن کابینہ و ماحولیات کے خصوصی ایلچی عادل الجبیر ، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان ، وزیر اتصالات انجینئر عبداللہ السواحہ ، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فاضل الابراہیم موجود تھے۔
فورم مختلف موضوعات پر ہونے والے مذاکراتی سیشنز میں دنیا کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ سعودی وفد نے ایک خوشحال مستقبل کی تشکیل اور خطے کے مستقبل کےلیے امید کا واضح پیغام دینے کےلیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ڈائیلاگ اور تعاون کیا۔

سعودی وفد نے  وژن 2030 کے اہداف اور کامیابیوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی وفد نے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف و اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے شرکا کو آگاہ کیا۔
سعودی وفد کی جانب سے مختلف حوالوں سے کثیر الجہتی مکالمے کو بڑھانے اور عالمی معیشت کو درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
فورم میں پائیداری کے حصول کے لیے تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: