سعودی عرب میں گزشتہ سال 2024 میں کم و بیش 127 بلین ریال ہوٹلوں، ریستورانوں اور تفریح پر خرچ کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
دمام کے میوزیم مملکت کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیںNode ID: 885660
-
سعودی وزیر خارجہ مصنوعی ذہانت سمٹ میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئےNode ID: 885662
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے سالانہ اخراجات کے حجم کا انکشاف کیا ہے جو 2024 میں 1.4 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا جبکہ ماہانہ اوسط اخراجات 118.2 بلین ریال رہے۔
2024 میں ہوٹلوں، ریستورانوں اور تفریحی سرگرمیوں کی فروخت 126.9 بلین ریال تک جا پہنچی ہے جو 2023 کے مقابلے میں 6.6 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطيب نے سیاحت کے مسلسل ترقی پذیر رجحان کی اشارہ کرتے ہوئےبتایا ہے کہ سعودی عرب نے جی 20 ممالک میں سب سے زیادہ سیاحتی نمو حاصل کی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی ہےکہ 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران سیاحوں کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوا جو سعودی عرب میں ایک سے زیادہ شہروں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ 2023 میں یہ شرح صرف 14 فیصد تھی۔
اس کا مطلب ہے کہ سیاح زیادہ دیر قیام کر رہے ہیں جس سے ان کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں مقامی سیاحتی مقامات نے 44 ملین مقامی زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
سعودی عرب کا ہدف ہے کہ 2030 تک سالانہ اندرون ملک سیاحوں کی تعداد 80 ملین تک پہنچ جائے۔