Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بطور سپاہی وطن عزیز کی خدمت کروں گی: سعودی خاتون کیڈٹ کا عزم

ادارہ امنِ عامہ کے ڈائریکٹر نے خواتین کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ادارہ امنِ عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے خواتین کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اورانہیں عملی میدان میں داخل ہونے پرمبارک باد دی۔
اخبار 24 کے مطابق پاسنگ آوٹ کی تقریب وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی جس میں 360 پاس آوٹ ہونے والی کیڈیٹس اور ان کے اہل خانہ  شریک ہوئے۔
 پاس آوٹ ہونے والی کیڈیٹ بدریہ القحطانی نے کہا ’رب تعالی کا شکر ہے کامیابی سے تربیت کے مراحل مکمل ہوگئے۔ اب ہم عملی میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔‘
’آج کے دن کے احساسات کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ یوں کہہ لیں کہ منزل جس کا خواب دیکھا تھا آج حاصل ہوگئی۔‘
ایک اورکیڈٹ ’شموخ محمود المحیمید‘ کا کہنا تھا ’بادشاہ ، اور اپنے وطن کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اس اعزاز سے نوازا کہ میں بطور سپاہی وطن عزیز کی خدمت کروں‘۔
خواتین کیڈٹس نےعملی تربیت کامیابی سے مکمل کی جس میں جسمانی تربیت اہم ہوتی ہے۔

 

شیئر: