Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مسلح افواج میں خواتین کیڈٹس کے پہلے گروپ کی گریجویشن

سعودی مسلح افواج  کے ماتحت لیڈیز ٹریننگ سینٹر سے کیڈٹس کی تربیت مکمل ہوگئی ہے۔ تقریب تقسیم اسناد کی صدارت آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی نے کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تقریب سے آرمی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ادارے کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر کا مقصد وزارت دفاع میں تعینات کی جانے والی خواتین کو منفرد ٹریننگ فراہم کرنا اور ان میں پیشہ ورانہ لیاقت اور استعداد بڑھانا کرنا ہے۔ 
میجر جنرل عادل البلوی نے کہا کہ سینٹر کا اہم پیغام عالمی معیار کے مطابق مثالی تعلیم کا ماحول اور منفرد ٹریننگ پروگراموں کی فراہمی ہے۔ 
چیف سارجنٹس سلیمان المالکی نے بھی خطاب کیا۔ وہ ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر بھی ہیں۔ معاون کمانڈر ھادی العنزی نے کیڈٹس کو حلف وفاداری دلایا۔ امتیازی نمبروں سے پاس ہونے اور انعامات کی مستحق کیڈٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ 

 معاون کمانڈر ھادی العنزی نے کیڈٹس کو حلف وفاداری دلایا(فوٹو ایس پی اے)

آرمی چیف نے سینٹر میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، انہوں نے سینٹر کو منفرد کارکردگی  کو سراہا۔
تقریب میں جوائنٹ آرمی کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری کے علاوہ مسلح افواج کے متعدد افسران بھی شریک ہوئے۔ 

شیئر: