Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے شامی علاقوں میں اسرائیلی حملے کی مذمت کردی

’وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے برادر ملک شام کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی قابض افواج کی بمباری اور اس کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے شامی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا چاہئے تاکہ اسرائیلی اقدامات کو روکا جا سکے جو خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر رہے ہیں اور تنازعے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہلے بھی بارہا اس خطرے سے خبردار کر چکا ہے‘۔
 
 

شیئر: