Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے المہرہ شہر میں کھجوروں کی تقسیم

’یہ منصوبہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 25 ہزار کارٹن کھجوروں کی تقسیم کا حصہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹربرائے انسانی امداد نے المہره گورنری میں کھجوروں کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں الغیضہ میں 3125 کارٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔
دوسرے مرحلے میں 8814 کارٹن کھجوریں مزید تقسیم کی جائیں گی جن سے 8814 خاندان مستفید ہوں گے۔
 یہ منصوبہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 25 ہزار کارٹن کھجوروں کی تقسیم کا حصہ ہے جو یمن کے مختلف گورنریوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے جس کی نمائندگی کنگ سلمان سینٹر کر رہا ہے۔
 

شیئر: