ادارہ امورحرمین نے ماہ رمضان المبارک میں معمر اور معذور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے 400 گالف کارٹس مخصوص کی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ حرمین نے گالف کارٹ حاصل کرنے کے لیے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کو مخصوص کیا ہے جہاں سے گاڑیوں کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ اجیاد کی سمت مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 64 ، اجیاد پل کے گیٹ نمبر 4 اور اجیاد سمت کی پہلی منزل پر گیٹ نمبر 4 کی سیڑھیوں کی جانب کاونٹرز بنائے گئے ہیں جہاں سے گالف کارٹس کے لیے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے ادارہ حرمین کی جانب سے طواف کے لیے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس سے بیمار اور معذور افراد مستفیض ہوسکتے ہیں۔