تبوک ریجن میں کوسٹ گارڈزکی ٹیم نے تفتیشی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں کرسٹل منشیات کے کیسز بڑے جرائم میں شامل
Node ID: 887183
اخبار24 کے مطابق ریجنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور کوسٹ گارڈز کی ٹیم نے حالۃ عمار کے علاقے سے 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں جنہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
ضبط کی جانے والی منشیات کا اندراج کرنے کے بعد انہیں محکمہ انسداد منشیات کو ارسال کردیا گیاجہاں مذکورہ منشیات کو تلف کیا جائےگا۔
کوسٹ گارڈ کاکہنا ہے کہ منشیات کی فروخت و اسمگلنگ کے خلاف حکومتی مشنری سرگرمِ عمل ہے اس حوالے سے اگر کسی بھی قسم کی معلومات حاصل ہونے پر مکہ مکرہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے ادارہ امنِ عامہ کے ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے مخصوص نمبر999 پر اطلاع دی جاسکتی ہے علاوہ ازیں محکمہ انسداد منشیات کے ٹول فری نمبر 995 پر بھی معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔ اطلاع دینے والے کے بارے میں مکمل طورپر راز داری برتی جائے گی۔