خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی سینٹرل جیل میں دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے قیدی اب ویڈیو لنک کے ذریعے نہ صرف اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کر سکتے ہیں بلکہ ان کی خوشی میں بھی شریک ہو سکتے ہیں۔ سینٹرل جیل کے ڈی ایس پی امجد خان کے مطابق ای وزٹ کے لیے قیدیوں کے اہلِ خانہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے درخواست بھیجتے ہیں اور منظوری کے بعد وہ ویڈیو لنک پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ مزید جانیے فیاض احمد کی رپورٹ میں