Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں فرانسیسی عہدیدار کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے اتوار کو ریاض میں فرانسیسی سینیٹ کی ڈیفنس اور مسلح افواج کمیٹی کے وائس چیئرمین، فرانس، سعودی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین اولیویر کیڈیک کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا’ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
’علاقائی اور بین الاقوامی فرنٹ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔‘

سعودی شوری کونسل کے ڈپٹی سپیکر سے بھی ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں فرانس، سعودی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین نے سعودی شوری کونسل کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی سے بھی ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
فرانس، سعودی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین نے خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے سعودی قیادت کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کے پر امن حل، دوریاستی حل کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے لیے مملکت اور فرانس کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔

 

شیئر: