Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مہم کے جعلی اور گمراہ کن اشتہارات، ایک شہری اور غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو: اخبار24)
 مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے سوشل میڈیا پر حج مہم کے جعلی اور گمراہ اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں ایک رہائشی اور ایک شہری کو حراست میں لیا ہے۔
سعودی شہری اور سوڈانی نے اشتہارات میں مقدس مقامات کے اندر عازمین حج کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
اخبار 24 کے مطابق زیرحراست افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔
محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور رہائیشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج قواعد اور ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اس کی اطلاع دی جائے۔

 

شیئر: