Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان کا پاکستانی اور انڈین وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورت حال کا جائزہ

وزرائے خارجہ نے مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور انڈین ہم منصب ڈاکٹر ایس جے شنکر سے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں اییجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو انڈیا کی جانب سے اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔‘
دونوں وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
علاوہ ازیں ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے انڈین ہم منصب ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلققات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور وہاں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: