سعودی عرب نان آئل برآمدات 2024 میں ریکارڈ 515 ارب ریال( 137.29 ارب ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو اب تک کی سب سے بلند ترین شرح ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نان آئل برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے 113 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
سعودی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عبدالرحمن الذکیر نان آئل برآمدات کی تاریخی کامیابی کو کو اقتصادی تنوع اور قومی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے میں مملکت کی مسلسل کوششوں کو قرار دیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ مملکت نے 77.6 ارب ریال (20.69 ارب ڈالر) کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔
اس دہائی کے اختتام تک 100 ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاری کا ہدف ہے۔
سالانہ رپورٹ میں خوشحال معیشت کے حوالے سے بتایا گیا کہ وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے زیر انتظام اثاثوں میں تین گنا اضافہ ہوا۔
اثاثوں میں ہونے والا اضافہ 3.53 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا جو سال کے لیے مقررہ ہداف سے زیادہ ہے۔
نجی شعبے میں جی ڈی پی کا حصہ 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ سال 2024 کے لیے مقررہ ہدف سے تجاوز کر گیا۔
سیاحت کے شعبے میں بھی 2016 کے بعد سے 270 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں تقریبا 30 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا گیا جس میں 2019 کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔