Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کے تحت یمن اور تنزانیا میں طبی خدمات کی فراہمی

’معاشرے کے اس طبقے کو فعال بنانے کے لیے انہیں اشاروں کی زبان سکھائی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن اور تنزانیا میں طبی خدمات کی فراہمی میں توسیع کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمن کے شہر عدن میں گونگے اور بہرے افراد کے لیے آگاہی پروگرام جاری کیا ہے۔
علاوہ ازیں تنزانیا میں  آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے طبی مرکز بھی قائم کیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عدن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے گونگے اور بہرے افراد کو دوبارہ لایق کرنے کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوا ہے‘۔
’معاشرے کے اس طبقے کو فعال بنانے کے لیے انہیں اشاروں کی زبان سکھائی جارہی ہے  ‘۔
’اسی طرح حضرموت اور سیئون میں نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے مرکز بھی قائم کیا گیا ہے‘۔
’ادھر تنزانیا میں قائم ہونے والے مرکز میں اب تک 1731 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ ہوا ہے‘۔
’مرکز کے تحت 60 آپریش کئے گئے ہیں جبکہ 198 افراد کو مفت چشمہ اور857 مریضوں کو مفت ادویہ فراہم کی گئی ہیں‘۔

شیئر: