سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کے کمیشن کی طرف سے جدہ میں 6 سے 10 مئی تک ’دا لٹل ایکسپلورر‘ ایونٹ منعقد ہوا، جس میں بچے انٹر ایکٹیو اور پُرکشش تعلیمی سرگرمیوں سے روشنس ہوئے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میں ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد نوجوان نسل اور مملکت کے ثقافتی ورثہ اور آثارِ قدیمہ کی اہمیت کو مضبوط بنانا اور بچوں میں اس کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں چینی قونصل جنرل نے السرین آثار قدیمہ سائٹ کا دورہ کیاNode ID: 884652
تعلیم اور تفریح کو باہم جوڑ کر اس ایونٹ کا مقصد ایسی نسل کو تیار کرنا ہے جو قدیم چیزوں اور قومی شناخت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے کردار کو سمجھے۔
بابِ جدید میں ہونے والا یہ ایونٹ کمیشن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت نوجوان نسل کو تعلیم اور عملی نمونے سے قومی ورثے اور تاریخی سائٹس کے تحفظ کی طرف راغب کرنا ہے۔
اس ایونٹ میں پانچ اہم پویلین قائم کیے گئے تھے، جن میں سے ہر ایک تعلیمی اور انٹر ایکٹیو سٹیشن کے طور پر کام کر رہا تھا۔
’دا لٹل ایکسپلوررز ٹیل‘ سینiما سکرین کے ذریعے انٹر ایکٹیو ماحول میں ہوئی جس میں الفاؤ کے آثارِ قدیمہ کی سائٹ اور تعلیمی اینیمیشن پر مبنی وضاحتی سفر کو دکھایا گیا جس سے دیکھنے والوں کا مملکت کے ثقافتی ورثے سے جاذبِ نظر تعارف ہوا۔
اکیڈمی میں بچوں نے مختلف تہذیبوں کی مستند اشیا دیکھیں اور آثارِ قدیمہ کا کھدائی کے لیے استعمال ہونے والے اوزاروں سے آگاہی حاصل کی۔
ایونٹ میں شریک بچوں نے اصل اوزاروں کو استعمال کر کے کھدائی میں بھی حصہ لیا جس کے لیے سخت مٹی کی جگہ ریت رکھی گئی تھی۔
کمیشن کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ میں بچوں کے نے آئی پیڈ کے ذریعے تاریخی یادگاروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
بچوں کے لیے تفریحی کھیلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا جن میں آٰثارِ قدیمہ کے موضوعات شامل تھے جس سے ورثے کی تحقیق بچوں کے لیے تعلیمی ہونے تعیلمی سرگرمی ہونے کے ساتھ ساتھ شغل کا باعث بھی بنی رہی۔