Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین میں میڈیکل سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کے معاہدے پر دستخط

شاہ بحرین سے منامہ میں سعودی وزیر تعلیم نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے اتوار کو منامہ  کے قصر الصخیر میں سعودی وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس دوران کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز میڈیکل سٹی کی تکمیل کےلیے ایک معاہدے پر دستخط  کیے گئے۔
یہ منصوبہ عربیئن گلف یونیورسٹی  کے تحت ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان طبی تعلیم اور ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر  میں اہم تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

شاہ بحرین نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ملاقات کے دوران سعودی وزیر تعلیم نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔ بحرین کی مسلسل ترقی کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے بحرین کے ساتھ  خصوصا تعلیمی شعبے میں دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
شاہ بحرین نے سعودی وزیر کا خیرمقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مشترکہ منصوبوں خصوصا کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا اور اسے بحرین اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعاون کا عکاس قرار دیا۔

 

شیئر: