Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال اور بھوٹان کیلئے آدھار سفری دستاویزنہیں

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ آدھار کارڈ نیپال اور بھوٹال کے سفر کیلئے ہندوستانیوں کیلئے کارآمد شناختی دستاویز نہیں۔ہندوستانی باشندے اگر یہ دونوں ممالک جاناچاہتے ہیں تو ان کے پاس کار آمد قومی پاسپورٹ یا الیکشن کمیشن کا جاری کردہ آئی ڈی کارڈ ہونا چاہئے۔ 65سال سے زیادہ عمر اور 15سال سے کم عمر افراد تصویروں والی دستاویز دکھاکر اپنی عمر اور شناخت کی تصدیق کراسکتے ہیں۔ ان دستاویز ات میں پین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس ، سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ سروس کارڈ اور راشن کارڈ شامل ہیں لیکن ان میں آدھار کارڈ شامل نہیں۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ آدھار کارڈ مختلف معاملات بشمول ایل پی جی پر سرکاری سبسڈی اور دیگر سماجی بہبوداسکیموں کیلئے لازمی ہے۔

شیئر: