Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری معاہدے سے قبل ایران کو پراکسی گروپس کی پشت پناہی چھوڑنا ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ فوری طور پر ’ایک معاہدہ‘ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران کو کسی بھی ممکنہ معاہدے سے قبل پورے خطے میں پراکسی گروپس کی پشت پناہی چھوڑنا ہو گی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات بدھ کو خیلجی ممالک کے رہنماؤں سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کہی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی میں بلائے گئے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ایران دہشت گردی پشت پناہی کرنا چھوڑے، اپنی خونریز پراکسی جنگیں روکے اور ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں لازمی طور پر ترک کر دے۔‘
امریکہ اور ایران کے درمیان نیوکلیر پروگرام کے حوالے سے گزشتہ ماہ کے اوائل سے اب تک مذاکرات کے چار دور ہو چکے ہیں۔

شیئر: