حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
جمعے کی رات کو جاری وزارت توانائی کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرولی نئی قیمت399.86 فی لیٹر سے بڑھ کر 414.78 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 399.58 سے بڑھ کر 414.58 ہوگئی ہے۔