Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی عازمینِ حج کی آمد شروع، پہلہ قافلہ وادی الدواسر پہنچ گیا

حاجی کمیپ میں آرام کے بعد عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوجاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
حج سیزن 2026 کا آغاز ہوتے ہی یومیہ بنیادوں پر دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز یمن سے آنے والے عازمین کے پہلے قافلے کا استقبال وادی الدواسر کمشنری کے مرکز پرکیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریاض ریجن کی میونسپلٹی کی زیر نگرانی وادی الدواسر کمشنری میں قائم کیے گئے حاجی کیمپ میں زمینی راستے سے آنے والے یمنی عازمین کے استقبال اور امیگریشن سروسز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وادی الدواسر میں موجود حاجی کیمپ میں عازمین کے آرام اور ان کی دیگر ضروریات کی دیکھ بھال کےلیے موجود کیمپوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر مختلف خدمات انجام دی جاتی ہیں، جنمیں وادی الدواسر جنرل ہسپتال کے یونٹ کے علاوہ سعودی ہلال الاحمر، صحت آگاہی خدمت کے علاوہ عازمین میں اشیائے خورونوش کی تقسیم و انکی رہنمائی کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار بھی موجود ہیں۔

 عازمین کو طبی نگہداشت سمیت مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

خیال رہے یمن ، شام اور عراق سے زمینی راستے سے بھی بڑی تعداد میں عازمینِ حج فریضے کی ادائیگی کےلیے ارض مقدس آتے ہیں۔ ان علاقوں میں سرکاری اداروں کی جانب سے عازمین کے استقبال اور انکی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
بری سرحدی چیک پوسٹوں پر آنے والے عازمین کچھ وقت وہاں موجود حاجی کیمپوں میں آرام کرنے کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوجاتے ہیں۔

شیئر: