Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن بحریہ نے مزید 5تامل ماہی گیرگرفتار کرلئے

رامیشورم،تامل ناڈ۔۔۔۔سری لنکا کی بحریہ نے تامل ناڈو کے مزید ماہی گیروں کو غیر قانونی طور پر سری لنکا کے سمندر میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تامل ناڈ کے ماہی گیروں کی ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو ایک بندرگاہ لے جایا گیا ، سری لنکن بحریہ نے گزشتہ روز بھی 2مختلف واقعات میں 25ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا۔ اس وقت تامل ناڈ کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھاکہ یہ واقعہ ’’اغوا ‘‘کے مترادف ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے معاملے کواٹھانے کی درخواست کی تھی۔ سری لنکن بحریہ اس ماہ 50سے زائد ماہی گیروں کو گرفتار کرچکی ہے۔ماہی گیروں نے الزام لگا یا کہ گرفتاری کے بعد انہیں مارا پیٹا جاتا ہے جبکہ جال اور کشتیوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

شیئر: