Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، سعودی، ترک رابطہ کونسل کا اجلاس

وزرائے خارجہ نے ترک رابطہ کونسل اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی، ترک رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔
مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے لیے باہمی تشویش کے امور پرمشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ نے سعودی، ترک رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔
قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ میں کنگ سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹیڈیز اور ترکیہ کی وزارت خارجہ کی ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان ٹریننگ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور ترکیہ کے ہم منصب ڈاکٹر نوح یلماز نے دستخط کیے۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی، معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبدللہ العتیبی، معاون وزیر ثقافت انجینیئر راکان بن ابراہیم الطوق، وزارت افرادی قوت کے نائب وزیر ڈاکٹرعبداللہ بن ناصر، معاون وزیر سرمایہ کاری انجینیئر ابراہیم بن یوسف المبارک اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

شیئر: