سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
وفد میں عرب اور یورپی ملکوں کے سفارتکار اور نمائندے شامل تھے۔ اے ایف پی کی وڈیو میں فائرنگ کی آواز سن کر انہیں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیل کا غزہ پر ’قبضے‘ کا منصوبہ، فرانس کی شدید الفاظ میں مذمتNode ID: 889264
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں’ بین الاقوامی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پرزور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقووں میں کام کرنے والے شہریوں، سفارتی مشنوں، امدادی تنظمیوں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوائے۔‘
بیان میں بین الاقوامی قوانین کے تحت اسرائیل کو اس کی مسلسل خلاف ورزیوں کےلیے جوابدہ ٹہرانے کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوجیوں پر ’جان بوجھ‘ کر سفارتی وفد پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے اس نے سفارتی وفد کو ممنوعہ علاقے سے دور رکھنے کے لیے انتباہی فائرنگ کی۔