Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان 100 ملکوں کے 1300 عازمین حج کی میزبانی کریں گے

حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال 100 ممالک سے 1300 افراد کو شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
وزیر اسلامی امور اور ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام کے سپروائزر شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے ایوان شاہی سے جاری احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا ایوان شاہی کے احکامات کے بعد وزارت نے مہمانوں کی آمد اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کےلیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ ایک جامع منصوبہ مرتب کیا گیا ہے۔
پروگرام کے مطابق شاہی مہمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسلامی تاریخی مقامات کا وزٹ کرایا جائے جائے گا۔ آئمہ حرمین شریفین اور جید علما سے بھی مہمانوں کی خصوصی ملاقات بھی پروگرام میں شامل ہے۔
وزیر اسلامی امور کا مزید کہنا تھا شاہی مہمانوں کے حوالے سے پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ 
اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور داشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
 اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین نے شاہی میزبانی میں حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

 

شیئر: