ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا سب سے زیادہ عازمین فضائی راستے سے مملکت پہنچے جن کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار358 ہے۔
زمینی راستے سے 35 ہزار 478 عازمین آئے جبکہ بحری ذرائع سے آنے والے عازمین کی تعداد دو ہزار 822 رہی۔
محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق اس سال الجزائر کے مجموعی عازمین کی تعداد 41 ہزار ہے۔
فضائی راستے سے آنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار358 ہے (فوٹو: ایس پی اے)
الجزائر سے پہلے قافلے کی آمد کے موقع پر ان کا استقبال آب زم زم ، کھجور، عربی قہوہ اور پھلوں سے کیا گیا۔
جمہوریہ تاجکستان سے تعلق رکھنے والے عازمین کے پہلے قافلے کی آمد کے موقع پر انہیں خوش آمدید کہنے کےلیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے دف پر استقبال کیا گیا۔
جمہوریہ ارٹیریا کے 122 عازمین کے مکہ مکرمہ پہنچنے پر انہیں عربی قہوہ، آب زم زم اور کھجوریں پیش کی گئیں تاکہ وہ اپنے اس مقدس سفر کے ابتدائی لمحات کو یاد گار بنا سکیں۔