’پاسپورٹ ٹُو دا ورلڈ‘ کے نام سے جدہ میں ہونے والا ایونٹ یہاں آنے والوں کو سوڈان کے ثقافتی ورثے سے متعلق مکمل طور پر مصروف رکھے ہوئے ہے۔
خبر رساں اداے ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ اس میں لائیو لوک پرفارمنس، روایتی رقص، اور انٹرایکٹیو ورکشاپس کے ذریعے رسم و رواج، تقریبات اور کمیونٹی کی رسومات کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض سیزن، السویدی پارک میں فلپائنی ثقافتی ویک کا آغازNode ID: 717786
’پاسپورٹ ٹو دا ورلڈ‘ ایونٹ میں ایک فوڈ کارنر بھی ہے جہاں سوڈان کی مستند ڈشیں، مٹھائیاں اور روایتی مشروبات ہیں جو اس ملک کی مہمان نوازی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مہمانوں کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ روایتی سوڈانی لباس زیبِ تن کریں اور ان کپڑوں پر نمونوں اور رنگوں کے پیچھے معانی کو تلاش کریں۔
اس ایونٹ کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے منظم کیا ہے جو مملکت میں باہر سے آنے والی کمیونیٹیوں میں پائی جانے والی ثقافتی رنگا رنگی کو یکجا کر کے پیش کرتی ہے۔
علاوہ ازیں یہ ایونٹ بقائے باہمی کی اقدار کو انٹرایکٹیو ثقافتی پروگراموں کے ذریعے فروغ دیتا ہے۔
اس ایونٹ کے ذریعے پہلے فلیپینو، بنگلہ دیش اور انڈین ثقافت کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ہے۔
سوڈانی نمائش اپنے اختتامی مراحل میں ہے لیکن اسے دیکھنے میں لوگوں نے بہت دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اسی طرح کا ایک ایونٹ جو الخبر میں منقعد کیا گیا تھا، وہ بھی کامیاب رہا تھا۔