کرغیزستان سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
’سعودی سفیر ابراہیم بن راضی الراضی اور کرغیز کے مفتیِ اعظم نے عازمین کو رخصت کیا‘ ( فوٹو: سبق)
جمہوریہ کرغیزستان سےعازمین حج کا پہلا قافلہ آج اتوار کو مناس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرغیز عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے سعودی سفیر ابراہیم بن راضی الراضی، کرغیز مسلمانوں کے مفتیِ اعظم عبد العزیز ذاکروف اور متعدد کرغیزی حکام موجود تھے۔
کرغیزی حکام اور عازمین نے سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ہے جو وہ حجاج بیت اللہ الحرام کے لیے فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔