Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے منگل کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

’منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی  سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کی شام 29 ذو القعدہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی‘۔
’اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی‘۔
’لہٰذا سپریم کورٹ سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا ہلال دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
’سپریم کورٹ ان تمام افراد سے گزارش کرتی ہے جو چاند کو بغیر آلات کے یا دوربین کی مدد سے دیکھیں وہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی درج کروائیں‘۔
 

شیئر: