Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوڈ اتھارٹی نے حج سیزن کے دوران تفتیشی مہم تیز کردی

تفتیشی مہم کے دوران 44 ویئر ہاوسز کو سیل کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے حج سیزن کے دوران تفتیشی مہم تیز کردی ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق اتھارٹی نے اب تک مکہ اور مدینہ میں خوراک، میڈیسن اور طبی سامان کے ویئرہاوسز کے ایک ہزر 329 سے زیادہ فیلڈ وزٹ کیے ہیں۔
فیڈ وزٹ اور آگاہی مہم کے نتیجے میں عازمین حج کے لیے خوراک اور میڈیسن کا سٹاک رکھنے والے مقامات میں شرح تعمیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مہم کے دوران منظور شدہ تیکنیکی تقاضوں کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعدد ویئر ہاوسز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
تفتیشی مہم کے دوران 44 ویئر ہاوسز کو سیل کیا گیا اور 349 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
اتھارٹی ہر حج سیزن میں اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ خوارک، میڈیسن اور طبی سامان کے ویئرہاوسز سفیٹی سٹینڈرز پر عمل کریں جس سے صحت کے خطرات کو کم سے کم کرنے اور عازمین حج کی سیفٹی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

خلاف ورزی پر متعدد ویئر ہاوسز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی وزارتِ تجارت نے بھی حج سیزن کے آغاز کے ساتھ مارکیٹوں اور ریستوران کی نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے۔
تفتیشی ٹیمیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ان دونوں شہروں کے درمیان ہائی ویزے پر موجود سٹورز وغیرہ کی چیکنگ کررہی ہیں
وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مرکزی ایریا جہاں عازمین حج کی عمارتیں موجود ہیں وہاں کی دکانوں کا خاص طورپر جائزہ لیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہاں فروخت کی جانے والی اشیا غیرمعیاری نہ ہوں۔

 

شیئر: