مکہ مکرمہ میں حج سیزن 1446 ہجری کے لیےعازمین کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ کا کہنا ہے’ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ضیوف الرحمان کو ڈیرھ کروڑ (1.5ملین) ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔‘
مزید پڑھیں
-
سرکاری سکیم کے تحت پاکستانی حجاج مفت آب زمزم کیسے حاصل کریں؟Node ID: 776821
ادارہ سقیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو حدود حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی بوتلوں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی کی بوتلوں کی ترسیل کے لیے بھی نیٹ ورک مکمل ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر ادارہ سقیا کا مزید کہنا تھا ]’حجاج کی بہتر خدمت مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جس کے مطابق مختلف ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔‘
ٹھنڈے پانی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے عائض بن درھم کا کہنا تھا’ اس سال 40 کیوبک فٹ کی 15 کولرز کا انتظام کیا گیا ہے جو مشاعر مقدسہ میں موجود ہوں گے جن میں 57600 ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کی گنجائش ہے۔‘
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں 34 درمیانے درجے کے کولرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں 19296 بوتلوں کی گنجائش ہے جبکہ پانی کی تقسیم کے لیے بھی رضاکاروں پر مشتمل ٹیموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔