Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ جہاز عامر کے بغیر نہیں اڑسکتا، عازم حج کا معجزاتی واقعہ

’یہ جہاز اب عامر کے بغیر نہیں اڑسکتا، میں نہیں اُڑوں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے‘ ( فوٹو: ایکس)
کون کہتا ہے کہ معجزوں کا زمانہ ختم ہوگیا، معجزے اب بھی ہوسکتے ہیں۔
لیبیا کے عازم حج عامر قذافی کے ساتھ ہونے والے واقعے کو معجزہ ہی کہا جاسکتا ہے۔
عامر لیبیا سے آنے والے عازمین حج میں سے ایک ہیں۔
ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کا سفرِ حج ڈرامائی اور حیرت انگیز ہوگا۔
ہوا یوں کہ عامر قذافی حج کے سفر کے لیے لیبیا کے ایئرپورٹ پہنچے اور جب وہ سفری کارروائیاں مکمل کر رہے تھے تو انہیں اس وقت حیرت ہوئی قذافی نام کی وجہ سے ایک سیکیورٹی مسئلہ سامنے آگیا۔
اس کے باعث سیکیورٹی حکام کو مداخلت کرنی پڑی۔
ایک افسر نے ان سے کہا ’ہم مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن آپ کو صبر کرنا ہوگا‘۔
ادھر باقی حجاج نے اپنی کارروائیاں مکمل کر لیں اور جہاز میں سوار ہو گئے۔
اتنے میں جہاز کا وقت ہوگیا اور واقعی جہاز کے دروازے بند ہوگئے۔
جب عامر کا سیکیورٹی مسئلہ حل ہو گیا تو پائلٹ نے دروازے دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور طیارہ عامر کے بغیر روانہ ہو گیا۔
افسر نے افسوس کے ساتھ مسکرا کر عامر سے کہا ’اللہ کا حکم‘ شاید تمہارے نصیب میں نہیں ہے‘۔
مگر عامر نے ایئرپورٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور پورے یقین سے کہا ’نیت حج کی ہے اور ان شاء اللہ ضرور جاؤں گا‘۔
یہ کہہ کر وہ چپ کر کے اپنی جگہ پر نہایت سکون سے کھڑے ہوگئے۔
اور پھر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، اچانک اطلاع ملی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔
طیارہ واپس ایئرپورٹ آ گیا اور اس کی جانچ اور مرمت شروع ہو گئی۔
ایئرپورٹ عملے نے پائلٹ سے کہا کہ ایک مسافر رہ گیا ہے، اسے سوار کردیں؟۔
لیکن پائلٹ نےعامر کے لیے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا۔
ایک مسافر کے لیے جہاز کے دروازے نہیں کھولے جاسکتے اور جہاز دوبارہ روانہ ہوگیا۔
ادھرعامر اپنی جگہ پر جمے رہے، پُر یقین کہ اللہ انہیں مایوس نہیں کرے گا۔
’نیت حج کی ہے اور ان شا اللہ ضرور جاؤں گا‘۔
معجزاتی طور پراسی دوران ایک اور اطلاع آئی کہ طیارہ دوبارہ کسی خرابی کے باعث واپس آرہا ہے۔
جہاز اترا اور فنی خرابی کی جانچ پڑتال ہوئی مگر ساتھ ہی پائلٹ نے غیر متوقع فیصلہ کرلیا۔
’یہ جہاز اب عامر کے بغیر نہیں اڑسکتا، میں نہیں اُڑوں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے‘۔
اور یوں عامر آخر کار طیارے میں سوار ہو گئے اور سعودی عرب کے ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

شیئر: