Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ صالح بن حمید خطبہ عرفہ دیں گے، شاہی منظوری آگئی

’ایوان شاہی نے شیخ صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔
حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کے حوالے سے شاہی منظوری آگئی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایوان شاہی نے شیخ صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔
واضح رہے کہ عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔
دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔
گزشتہ سال شیخ ماہر المعیقلی یوم نے خطبہ عرفہ دیا تھا۔
 

شیئر: