خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے 30 عازمین، حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
حج 2025 میں امیگریشن کے لیے ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کا استعمالNode ID: 884497
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے منگل کو ایک خصوصی تقریب میں ان عازمین کو تحائف دیے اور سفری دستاویزات اُن کے حوالے کیں۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمان ممالک سے ایک ہزار افراد کو حج کے لیے مدعو کیا ہے جن میں 30 پاکستانی بھی شامل ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر رواں برس ایک ہزار فلسطینی بھی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔‘