سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں اسرائیلی حکام اور آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کے احاطے میں دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مسجد اقصی کے تقدس پر بار بار حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاواNode ID: 889087
سعودی عرب نے یروشلم اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کرنے والی ہر چیز کو واضح طور پر مسترد کیا۔
بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قابض اسرائیلی حکام کو اسلامی مقدس مقامات اور فلسطین میں بے گناہ شہریوں کے خلاف اس کی سنگین اور جاری خلاف ورزیوں کےلیے جوابدہ ٹہرائے۔
علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی وزیر اور انتہاپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کیے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اسے اسلامی مقدسات کی صریح بےحرمتی اور ایک سنگین جرم قراد دیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ’ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔‘