ریڈ سی سوق نے اپنے ’پروجیکٹ مارکیٹ‘ اور ’ورک اِن پروگریس‘ سکریننگز کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فیسٹیول رواں برس 4 سے 13 دسمبر تک جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ مملکت کی تخلیقی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کا مقصد ایسے پروگراموں کے ذریعے شائقین اور فلمی صنعت سے وابستہ ماہرین کو شامل کرنا ہے۔
فیسٹیول کی انڈسٹری مارکیٹ جو 6 سے 10 دسمبر تک جاری رہے گی، دنیا بھر سے فلم سازوں، پروڈیوسرز، سرمایہ کاروں اور سینما کے پروفیشنلز کو یکجا کرتی ہے تاکہ نئے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ اور بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشنز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
پروجیکٹ مارکیٹ میں شرکت کے لیے درخواستیں 20 جون تک وصول کی جا رہی ہیں۔ یہ درخواستیں کہانیوں، اینیمیٹڈ، دستاویزی فلمی پروجیکٹس کے لیے کھلی ہیں جو اس وقت تیاری یا پروڈکشن کے مراحل میں ہیں۔ شرط یہ ہے کہ ان پروجیکٹس کی ہدایت کاری عرب، افریقی یا ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہدایتکار کریں، یا عرب نژاد فلمساز ہوں۔

منتخب شدہ پروجیکٹس کو فلمی صنعت کے ماہرین کی رہنمائی دی جائے گی اور انہیں ڈسٹری بیوٹرز، پروگرامرز اور پروڈکشن پارٹنرز کے سامنے اپنے پروجیکٹس پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
’ورک اِن پروگریس پروگرام‘ 29 جولائی تک ان فیچر فلموں کے لیے کھلا ہے جو اس وقت پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہیں۔
اس پروگرام کے تحت فلمسازوں کو فلمی صنعت کے ماہرین سے سکریننگ کی رہنمائی فراہم کی جائے گی اور ممکنہ ڈسٹریبیوٹرز، مالی معاونین اور فیسٹیول کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
دونوں پروگرام سعودی عرب اور وسیع تر عرب، افریقی اور ایشیائی خطوں سے تعلق رکھنے والے فلمی ٹیلنٹ کو مضبوط بنائیں گے۔
یہ فیسٹیول عالمی فلمی برادری اور سعودی عرب کے تیزی سے فروغ پاتے تخلیقی شعبے میں بین الثقافتی تعاون اور تخلیقی مواقع کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار کرتا رہتا ہے۔