Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت کے حج سیزن میں عوامی مارکیٹوں کے دورے

وزارت نے اشیائے خورونوش کا معائنہ شروع کر رکھا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت کی مدینہ برانچ کے حکام نے حج سیزن کے آغاز کے سلسلے میں عوامی مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کا معائنہ شروع کر رکھا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق معائنہ کرنے والی ٹیموں میں عملے کے 286 اہلکار ہیں جنھوں نے 738 ایسے مقامات کا دورہ کیا جہاں پر پھل اور سبزیوں کی مارکیٹیں ہیں۔
معائنہ ٹیموں نے ان مقامات پر اشیائے خور و نوش سے متعلق ہدایت نامے کی 33 خلاف ورزیاں نوٹ کیں اور تین ٹن سے زیادہ مقدار میں چیزوں کو تلف کر دیا، جو مضرِ صحت ہو سکتی تھیں۔
اسی طرح معائنہ ٹیموں نے مویشی منڈیوں اور ذبیحہ خانوں کا بھی دورہ کیا اور 842 مقامات کے معائنے کے دوران مویشی منڈیوں میں لازمی عمل درآمد کے ہدایت نامے کی 30 خلاف ورزیاں پکڑیں۔
اس موقع پر معائنہ ٹیموں کے ساتھ مویشیوں کا علاج کرنے والے ماہرین بھی موجود تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، فارم، گوداموں اور آبی ذخیروں کی معائنے کے لیے 300 سے زیادہ مقامات کا دورہ کیا گیا۔
معائنہ ٹیموں کے عملے نے مدینہ میں کھجور کی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جہاں 460 ٹن کھجوروں کی تجارت ہوتی ہے، جن کی قیمت سات ملین سعودی ریال (ایک اعشاریہ نو ملین امریکی ڈالر) ہے۔

 

شیئر: