ایس پی اے کے مطابق سعودی دستے کے گروپ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عبدالرحمان المنصور بتایا’ دو ہفتے تک کئی تربیتی مشقوں اور کوآرڈینیشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔‘
’ان مشقوں میں فضائی تیکنیکی اور معاون عملے کے درمیان پروفیشنل مہارت کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشنوں کی منصوبہ بندی اور ان پرعملدرآمد کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔‘
اس کا مقصد مہارت کا تبادلہ اور حقیقی جنگ کے ماحول میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کے مطلوبہ مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے۔
دوست ملکوں کے ساتھ متعدد کامیاب وار سرچ اینڈ ریسکیو مشقیں کیں (فوٹو: ایس پی اے)
رائل ایئرفورس نے دو ’کوگر‘ کمبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔ چھ ایئر کنٹرولز کے ساتھ فضائی، تکنیکی اور معاون عملہ شریک تھا۔
مشقوں کے دوران جنگی ماحول میں سرچ اینڈ ریسکیو کے آپریشنز میں بہتر کارکردگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔