’اجیر سیاحتی سیزن‘ سعودیوں کے لیے روزگار کے مواقع، پورٹل لانچ
سیزن کے دوران عارضی طور پر ملازم رکھا جاسکے گا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے وزارت سیاحت کے تعاون سے سیزنل افرادی قوت سے استفادے کے لیے ’اجیر سیاحتی سیزن‘ کے عنوان سے پورٹل لانچ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے اور معیار کو بلند کرنے کے علاوہ سعودیوں کو اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔
’اجیر سیاحتی سیزن‘ پورٹل کا مقصد سیاحتی موسم کے دوران ضرورت کے مطابق افرادی قوت کو عارضی طورپر ملازم رکھا جاسکے گا۔
عارضی کارکنوں کی تعیناتی سے جہاں سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا وہاں کارکنوں کو بھی اس میدان میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو گا اور زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوان اس جانب مائل ہوں گے۔
سیزنل ملازمتوں کے بارے میں اجیر پورٹل پر آجر کی جانب سے ملازمتوں کی فراہمی کا اعلان کیا جائے گا جس پر موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرنے کے بعد مطلوبہ افراد کو مختصر مدت کے لیے تعینات کیا جاسکے گا۔
