Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی دعوت پر عازمین حج کے پہلے گروپ کی سعودی عرب آمد

پہلے گروپ میں 33 ملکوں کے 305 عازمین حج شامل ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کے حکام نے بدھ کو خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اس سال 100 سے زیادہ ملکوں کے دو ہزار 300 افراد کو حج کے لیے مدعو کیا ہے اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے۔
سعودی عرب پہنچنے والے پہلے گروپ میں 33 ملکوں کے 305 عازمین حج  شامل ہیں۔
ان ملکوں میں آسٹریا، جمہوریہ چیک، انڈونیشیا، صومالیہ، نائیجریا، مڈغاسکر، تاجکستان، انڈیا، اردن، موریطانیہ، افغانستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ، قازقستان، آئیوری کوسٹ، شام ، ڈنمارک، البانیہ، برطانیہ، سیرالیون، لبنان، کینیا، ماریشس اور دیگر شامل ہیں۔
مملکت پہنچنے والے شاہی مہمانوں نے خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمات کےحوالے سے قیادت کے عزم کی بھی تعریف کی۔
یاد رہے کہ ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔


حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 وزارت نے مہمانوں کی آمد اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کےلیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ ایک جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔
پروگرام کے مطابق شاہی مہمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسلامی تاریخی مقامات کا وزٹ کرایا جائے جائے گا۔ آئمہ حرمین شریفین اور جید علما سے بھی مہمانوں کی خصوصی ملاقات بھی پروگرام میں شامل ہے۔
 شاہی مہمانوں کے حوالے سے پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور داشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
 اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین نے شاہی میزبانی میں حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

 

شیئر: