سعودی ہلال الاحمر نے ضیوف الرحمان کی خدمت اور مدد کےلیے 550 رضاکاروں کی خدمات مہیا کی ہے۔ حج ایام کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں حجاج کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے۔
سعودی خبررسا ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہلال الاحمر نے رضاکاروں کو گروپس میں تقسیم کرکے انہیں مختلف ذمہ داریاں دی ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کی خدمات بہترطریقے سے ہو سکے۔
مزید پڑھیں
ہلال الاحمر کے مطابق 400 رضاکاروں کو ایمرجنسی طبی امداد کی ذمہ داری دی گئی ہے جنہیں اس شعبے میں کام کرنے کا تجربہ ہے جبکہ 150 رضا کاروں کو مختلف امدادی کاموں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
30 رضا کار لاجسٹک سروسز جس میں بیمار حجاج کو ویل چیئرکی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ 13 رضاکار میڈیا سروسز فراہم کریں گے۔
رضاکاروں کا اہم شعبہ ترجمانوں پر مشتمل ہے جس کے تحت 9 زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حجاج کی بہتر طورپر مدد کرسکیں۔
واضح رہے ایام حج میں رضاکاروں کے مختلف گروپس شفٹوں کی صورت میں 24 گھنٹے خدمات مہیا کریں گے ۔ ایام حج میں بڑی تعداد مشاعر مقدسہ (منی ، عرفات اور مزدلفہ ) میں ہوگی۔ مسجد الحرام میں بھی ہلال الاحمر کے رضاکار موجود ہوں گے۔

خیال رہے حج سیزن کا آغاز ماہ شوال کے اختتام سے ہی ہو جاتا ہے اس حوالے سے اسکاوٹس کے علاوہ مختلف شعبوں میں رضاکارانہ طورپر عازمین حج کی خدمات کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی تعداد میں رضاکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے۔