Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کوریج، میڈیا فورم کے دوسرے ایڈیشن کے لیے تیاریاں مکمل

براہ راست نشریات کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اطلاعات مکہ مکرمہ کے نمائش سینٹر میں تین روزہ میڈیا فورم کے دوسرے ایڈیشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
فورم کا آغاز 5 ذی الحجہ سے کیا جائے گا جو 8 ذی الحجہ تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے مکہ مکرمہ میں گزشتہ برس میڈیا فورم کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت حج کوریج کےلیے بیرون مملکت سے صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
نمائش سینٹر 6 ہزار مربع میٹر رقبے پر قائم کیا گیا جہاں حج ایام کے دوران تمام سرکاری اداروں کے ذمہ داران پریس کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں۔
میڈیا سینٹر میں سٹوڈیوز، ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی سہولیات سے آراستہ جدید ترین یونٹ اور براہ راست نشریات کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس سال میڈیا سینٹر و فورم سے میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوں گے جن میں مقامی اور مختلف ممالک کے وفود شامل ہیں۔

  ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی سہولتوں سے آراستہ جدید ترین یونٹ موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)

میڈیا نمائش میں ’حج ونڈو‘ کے عنوان سے خصوصی کارنر بنایا گیا ہے جہاں ماضی اور حال کے حج تجربات کے بارے میں معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔
حج میڈیا سینٹر میں 11 حکومتی ادارے شرکت کریں گے جن میں وزارت داخلہ، وزارت حج وعمرہ ، وزات صحت،  وزارت بلدیات و ہاوسنگ، وزارت ٹرانسپورٹ  و لاجسٹک خدمات، مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن، سعودی واٹر اتھارٹی وغیرہ شریک شامل ہیں۔

 

شیئر: