Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک اور اماراتی صدر کا رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد

صدر اردوغان نے اس سال حج سیزن کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کو ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران  رجب طیب اردوغان نے اس سال حج سیزن کے کامیاب انعقاد، حجاج  کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے اقدامات کی تعریف کی۔
ترک صدر نے سعودی ولی عہد کو عید الاضحی کی مبارکباد دی، شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے بھی ٹیلی فون کرکے سعودی ولی عہد کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
رابطے کے دوران ایرانی صدر نے حجاج کو فراہم کی جانے والی اعلی خدمات اور انتھک کوششوں پر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔

 

شیئر: