سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کو منی میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے عیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ اور دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال دوطرفہ تعاون کے امکانات اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینےطریقوں کاجائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں کا بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔