سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ایرانی صدر نے سعودی عرب کی انتھک کوششوں اور حجاج کو فراہم کی جانے والی اعلی خدمات پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سعودی ولی عہد کو عیدالاضحی کی مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچے ہیں۔
سعودی ولی عہد حج ایام کے دوران حجاج کے آرام اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کی خود نگرانی کریں گے۔